سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت 5 لاکھ سے تجاوز کر گئی

04:50 PM, 8 Apr, 2026

کراچی: پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 15 ہزار 700 روپے مہنگا ہونے کے بعد 5 لاکھ 4 ہزار 162 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 13 ہزار 460 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 32 ہزار 237 روپے ہو گئی ہے۔

ادھر عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے جہاں فی اونس سونا 157 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 814 ڈالر تک جا پہنچا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 572 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

مزیدخبریں