آذربائیجان کے سفر کے خواہشمندوں کے لیے خوشخبری، ایئربلیو نے نیا بین الاقوامی روٹ متعارف کروا دیا

06:21 PM, 8 Apr, 2026

لاہور: ایئربلیو نے اعلان کیا ہے کہ لاہور سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے لیے براہ راست پروازیں شروع کی جائیں گی۔ یہ پروازیں 2 مئی سے آپریٹ ہوں گی اور ہفتے میں دو دن، یعنی بدھ اور ہفتہ کو چلیں گی۔

ایئر لائن انتظامیہ کے مطابق باکو سیاحت اور کاروبار دونوں کے لیے ایک اہم شہر ہے، اور لاہور سے اس نئے روٹ پر مسابقتی کرایے پیش کیے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ مسافروں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

مسافروں نے اس نئے روٹ کے آغاز کا خیرمقدم کیا اور اسے سفر میں آسانی اور وقت کی بچت کے لیے اہم قرار دیا۔

مزیدخبریں