اسلام آباد میں 9 اور 10 اپریل کو مقامی تعطیل کا اعلان

06:34 PM, 8 Apr, 2026

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں جمعرات 9 اپریل اور جمعہ 10 اپریل کو مقامی سطح پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تعطیل ضروری خدمات فراہم کرنے والے اداروں پر لاگو نہیں ہوگی۔ ایم سی آئی، سی ڈی اے، اسلام آباد پولیس اور دیگر انتظامی دفاتر کھلے رہیں گے۔ اسی طرح آئیسکو، ایس این جی پی ایل اور ہسپتال بھی معمول کے مطابق کام کریں گے۔ اسلام آباد انتظامیہ نے تمام متعلقہ محکموں کو تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ 10 اپریل کو اسلام آباد میں ایران اور امریکہ کے درمیان اہم مذاکرات بھی متوقع ہیں۔

مزیدخبریں