این سی او سی نے کورونا کی روک تھام میں اہم کردار ادا کیا: آرمی چیف

این سی او سی نے کورونا کی روک تھام میں اہم کردار ادا کیا: آرمی چیف
سورس: فائل فوٹو

راولپنڈی:  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ این سی او سی نے کورونا کی روک تھام میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف  نے کورونا کی روک تھام میں این سی اوسی کے کردارکی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ  این سی او سی نے کورونا کی روک تھام میں اہم کرداراداکیا۔این سی او سی کی مربوط کوششوں سے قیمتی جانیں بچائی جاسکیں۔

آرمی چیف  کا کہنا تھا این سی او سی ٹیم نے 500 روز میں ڈلیور کرکے دکھایا۔این سی او سی نے قومی حکمت عملی کے تحت   وبا سے بچائو کیلئے کوششیں کیں۔