مسلم لیگ ن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی ٹیسٹنگ کو مسترد کر دیا

 مسلم لیگ ن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی ٹیسٹنگ کو مسترد کر دیا
کیپشن: مسلم لیگ ن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی ٹیسٹنگ کو مسترد کر دیا
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: ترجمان مسلم لیگ ن مریم اور نگزیب نے کہا ہےکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی کمرے میں ہوئی ٹیسٹنگ مسترد کرتے ہیں کیونکہ انتخابی عملے کو اغوا کرنے اور ووٹ کے تھیلے چرانے والے اب مشینوں کے معائنے کا ڈراما کر رہے ہیں۔ 

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے  الیکڑانک ووٹنگ مشین کے معائنے پر ردعمل میں کہا کہ الیکڑانک ووٹنگ مشین کی ٹیسٹنگ میں پارلیمان اور اپوزیشن کی رائے شامل نہیں ہے۔

 انہوں نے کہا انتخابی عملے کو اغوا اور ووٹ کے تھیلے چرانے والے اب مشینوں کے معائنےکا ڈراما کر رہے ہیں،کیا الیکڑانک ووٹنگ مشین ریٹرننگ افسران کے اغوا کی سوچ روک سکتی ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب مشینوں کے معائنے چھوڑیں، ووٹ  چوری اور فراڈ کیسے ختم ہوگا ؟ یہ بات کریں،انتخابی نتائج کے اعلان میں تاخیرکی کیا وجوہات ہیں، وہ قوم کو بتائیں، ڈرامے نہ کریں۔