کراچی: اربعین مارچ کے حوالے سے جاری مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جہاں مختلف فریقین نے 7 نکاتی ایجنڈے پر اتفاق کر لیا ہے۔ مارچ کا فیصلہ فی الحال موخر کر دیا گیا ہے، جبکہ حکومتی سطح پر اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ حکومت نے درخواست کی کہ اس سال اربعین کے لیے بذریعہ سڑک سفر نہ کیا جائے جبکہ بارڈر پر موجود طلبہ کو ایران میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔
طلال چوہدری نے مزید کہا کہ جن زائرین کے ویزے جاری ہو چکے ہیں، انہیں رعایتی ہوائی ٹکٹ فراہم کیے جائیں گے،
مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو شرکاء کے مطالبات پر عملدرآمد کے لیے ضامن مقرر کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ "جو راستہ روضۂ حضرت امام علیؑ اور امام حسینؑ کی زیارت کو جاتا ہے، اسے کوئی بند نہیں کر سکتا۔" انہوں نے زائرین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔