ایران کی جوہری صلاحیت ختم، مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے اسرائیل کی قبولیت ضروری:امریکی صدر ٹرمپ

08:53 AM, 8 Aug, 2025

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری صلاحیت ختم کر دی گئی ہے اور اب مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک کو اسرائیل کو تسلیم کرنا ہوگا تاکہ خطے میں امن قائم ہو سکے۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری کردہ پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ سب سے اہم ہدف یہ ہے کہ تمام عرب اور خلیجی ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے عمل میں حصہ لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن اور استحکام ممکن ہو گا۔

مزیدخبریں