کراچی : سندھ حکومت نے صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر 9 اگست کو پورے صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس روز سندھ کے تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور دیگر سرکاری محکمے بند رہیں گے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ تعطیل کا یہ اعلان صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور عرس کی مناسبت سے کیا گیا ہے تاکہ عوام بلا تعطل اس روحانی موقع پر شرکت کر سکیں۔