ملک کے مختلف حصوں میں تیز بارش، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

09:10 AM, 8 Aug, 2025

کراچی : محکمہ موسمیات نے آگاہ کیا ہے کہ اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے مختلف حصوں میں آج کہیں کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے ساحلی علاقوں خاص طور پر کراچی میں آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور چند مقامات پر ہلکی بارش یا بوندا باندی متوقع ہے۔

پنجاب میں بھی بارش کا امکان ہے، جہاں ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ تربیلا، کالاباغ، چشمہ اور تونسہ کے علاقوں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔ تربیلا ڈیم 96 فیصد اور منگلا ڈیم 62 فیصد تک بھر چکا ہے۔

مزیدخبریں