میانوالی: کندیاں کے علاقے میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 خطرناک دہشت گرد ہلاک جبکہ 6 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کی تھی، جس کے دوران یہ کامیابی حاصل ہوئی۔