ماسکو میں اجیت دوول کی روسی صدر پیوٹن سے ملاقات

10:14 AM, 8 Aug, 2025

ماسکو : بھارت کے قومی سلامتی مشیر اجیت دوول نے ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں تاہم یہ گفتگو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر اضافی ٹیرف عائد کرنے کے اعلان کے بعد ہوئی ہے، جو روس سے تیل کی خریداری سے متعلق ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ملاقات کا مقصد خطے میں بڑھتے ہوئے سیاسی و اقتصادی تناؤ پر تبادلہ خیال اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانا ہو سکتا ہے۔

مزیدخبریں