ماسکو:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متحدہ عرب امارات میں ممکنہ ملاقات کی طرف اشارہ دیا ہے۔ یہ بیان ماسکو میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کے بعد دیا گیا۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ کئی دوست ممالک صدر ٹرمپ سے ملاقات کرانے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور وہ اس سلسلے میں تعاون کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملاقات ہوئی تو یہ باہمی مفادات کی بنیاد پر ہوگی اور متحدہ عرب امارات اس کے لیے موزوں مقام ثابت ہو سکتا ہے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے روس کو خبردار کیا ہے کہ اگر 8 اگست تک یوکرین میں امن معاہدہ نہ ہوا تو نئی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔