معرکہ حق کے بعد فضائی حدود کی بندش سے 4 ارب روپے کا نقصان، خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں تفصیلات پیش کر دیں

02:29 PM, 8 Aug, 2025

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں بتایا کہ معرکہ حق کے بعد پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کی، جس کے جواب میں بھارت نے بھی پاکستان کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی۔

خواجہ آصف کے مطابق 24 اپریل سے 30 جون 2025 تک فضائی حدود کی بندش سے پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کو تقریباً 4.1 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے، جبکہ روزانہ 100 سے 150 بھارتی طیارے اس بندش کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ سال 2019 میں بھی اسی طرح کی بندش کی وجہ سے پاکستان کو 7.6 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

خواجہ آصف نے واضح کیا کہ مالی نقصان کے باوجود قومی خودمختاری، دفاع اور وطن کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت بھارت کے علاوہ تمام ائیر لائنز کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت ہے، تاہم پاکستانی طیاروں پر بھارتی فضائی حدود میں پرواز کی پابندی برقرار ہے۔

مزیدخبریں