کینیڈا میں کپل شرما کے کیفے پر فائرنگ کا دوسرا واقعہ، 25 گولیاں چلائی گئیں

02:44 PM, 8 Aug, 2025

سرے :کینیڈا کے شہر سرے میں بھارتی کامیڈین کپل شرما کے کیفے پر ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کو صبح تقریباً 4:40 بجے اطلاع ملی کہ کیفے کے باہر 25 گولیاں چلائی گئیں، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

یہ حملہ چند ہفتے قبل اسی کیفے پر ہونے والے فائرنگ واقعے کے بعد دوسرا ہے، جس کی ذمہ داری انتہا پسند تنظیم ببر خالصہ نے قبول کی تھی۔ موجودہ واقعے کی ذمہ داری بھارتی میڈیا نے لارنس بشنوی گینگ پر عائد کی ہے۔

سرے پولیس نے دونوں حملوں کی تحقیقات تیز کر دی ہیں اور علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ کپل شرما اور ان کی ٹیم کی جانب سے اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

مزیدخبریں