راولپنڈی :پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں سکیورٹی فورسز نے ہندوستانی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی ایک بڑی دراندازی کی کوشش کو کامیابی سے ناکام بنا دیا۔ سکیورٹی فورسز کو اطلاع ملی تھی کہ دہشت گرد پاکستان افغانستان سرحد کے راستے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔
فورسز نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے 33 ہندوستانی سپانسر شدہ خوارج کو ہلاک کر دیا۔ اس کے علاوہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا۔
یہ آپریشن دہشت گردوں کی دراندازی کے خلاف سکیورٹی فورسز کی مؤثر حکمت عملی کا ثبوت ہے، جس نے علاقے میں مزید خونریزی کو روکا اور دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔