ہنگو اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن، 10 دہشت  گرد ہلاک

10:10 AM, 8 Aug, 2026

راولپنڈی :سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر ہنگو اور بلوچستان میں کارروائیاں کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہنگو میں آپریشن کے دوران 7 خوارج ہلاک ہوئے، جبکہ کارروائی میں کیپٹن حمزہ اکرم بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔

بلوچستان کے علاقوں کمبیلہ اور عاصم آباد میں آپریشن ردّالفتنہ 3 کے تحت کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوئے، جبکہ 12 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے اور علاقے میں کلیئرنس آپریشن مکمل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

مزیدخبریں