لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار، بالائی علاقوں میں بھی بارش کا امکان

10:56 AM, 8 Aug, 2026

لاہور :لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، جبکہ ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کی شدت میں کمی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پشاور سمیت بالائی اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے، سمندری ہوائیں چلنے اور بعض علاقوں میں بوندا باندی کی توقع ہے۔

مزیدخبریں