فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دفاعی معاہدوں کے اہم معمار قرار

11:35 AM, 8 Aug, 2026

راولپنڈی :تجزیاتی رپورٹ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون کے اہم معماروں میں شمار کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اہم دفاعی معاہدوں کی تشکیل اور پیش رفت میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی پیشہ ورانہ عسکری مہارت اور دفاعی تعاون کو سفارتی سطح پر مؤثر انداز میں بروئے کار لایا گیا۔

تجزیاتی رپورٹ کے مطابق ان دفاعی معاہدوں سے پاکستان کی جغرافیائی اور تزویراتی شراکت داریوں کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی، جبکہ علاقائی سلامتی کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان بڑھتا ہوا دفاعی تعاون خطے میں باہمی اعتماد اور مشترکہ سلامتی کے لیے اہم پیش رفت ہے۔

مزیدخبریں