ٹرینیڈاڈ:پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 19 اگست سے لیڈز میں ہوگا۔ قومی ٹیسٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کا دورہ مکمل کرنے کے بعد آج ٹرینیڈاڈ سے انگلینڈ روانہ ہوگی۔
سیریز کا پہلا ٹیسٹ 19 اگست کو ہیڈنگلے، لیڈز میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 27 اگست سے لارڈز، لندن میں شروع ہوگا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ 9 ستمبر سے ایجبسٹن، برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔
پاکستانی ٹیم حالیہ دورۂ ویسٹ انڈیز میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز ایک، ایک سے برابر کرنے کے بعد انگلینڈ پہنچے گی۔