این ڈی ایم اے کا بارشوں اور سیلاب کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری

01:18 PM, 8 Aug, 2026

اسلام آباد ( آمنہ جنجوعہ)این ڈی ایم اے نے پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔

پنجاب اور بلوچستان کے دریاؤں کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، جبکہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں فلیش فلڈ کا درمیانے درجے کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔

بلوچستان کے اضلاع ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل اور کوہلو میں بھی فلیش فلڈ کا خدشہ ہے۔دوسری جانب خیبرپختونخوا کے چترال، سوات اور اپر دیر میں سوات اور پنجکوڑہ دریاؤں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات اور عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں