شہد مہینے میں تین باراستعمال کریں اورہر بیماری سے محفوط رہیں

شہد مہینے میں تین باراستعمال کریں اورہر بیماری سے محفوط رہیں

لاہور: حضوراکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی حیات مبارکہ مسلمانوں سمیت پوری دنیا کے لئے مشعل راہ ہے۔آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تمام عادات میں ہزار ہزار باتیں اور حکمتیں پوشیدہ ہوتیں جن پر آج کی سائنس کی ریسرچ جاری ہے۔ حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص ہرمہینے میں تین دن شہد پیے اس کوکوئی بڑی تکلیف نہیں ہوگی۔

جدید تحقیق نے یہ بات تسلیم کی ہے کہ شہد بہت سی بیماریوں کی کامیاب دوا ہے۔مثلا جسم خاص کر پھیپھڑوں کے لئے قوت بخش ہے۔دل کے لئے فرحت بخش ہے۔کھانسی، دمہ، فالج، لقوہ اور سردی سے لاحق ہونیوالے امراض میں مفید ہونیکے علاوہ خون صاف کرنے میں بہت اہمیت رکھتی ہے۔