ہر کوئی نواز شریف نہیں ہوتا، مریم نواز

ہر کوئی نواز شریف نہیں ہوتا، مریم نواز

لاہور: سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے عمران خان اور بابر اعوان کی گفتگو   کی ایک ویڈیو منظر عام پر آنے پر اپنے ٹویٹر پیغام میں ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سازشوں کے باوجود نواز شریف نہ صرف ڈٹ کر کھڑا ہے بلکہ شیر کی طرح احتساب کے نام پر انتقام کا مقابلہ بھی کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیشی سے واپسی پر عمران خان نے اپنے وکیل بابر اعوان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو مجھے بلاتے ہی رہیں گے، میں تو سمجھا تھا کہ آج آخری پیشی ہے۔