روزانہ انڈا کھانے کےپانچ حیرت انگیز فوائد

روزانہ انڈا کھانے کےپانچ حیرت انگیز فوائد
کیپشن: فوٹوبشکریہ: دہلی پکوان انسٹا گرام اکائونٹ

انڈے کو کھانے کے کئی طریقے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ ان میں انڈا  آملیٹ، ابلے ہو ئے انڈے ، فرائی انڈے اور مختلف سبزیوں سے ساتھ  پکائے ہوئے انڈے شامل ہیں ۔ دنیا میں بہت کم غذائیں ایسی ہیں جو   اپنے غذائی اجزاء کے اعتبار سے انڈے کے ہم پلہ ہیں۔

انڈے کے غذائی اجزاءہمیں بتاتے ہیں کہ انڈے ہمیں کیوں کھانے چاہیے، ویسے تو انڈے کے بے شمار فوائد ہیں لیکن ان میں سے پانچ اہم ترین درج ذیل ہیں۔

 دل کی بیماری سے تحفظ:

1970سے مختلف تحقیقات میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ انڈوں میں پایا جانے والا کولیسٹرول صحت کے لئے نقصان کا باعث نہیں ہوتا۔ اس کی وجہ سے دل کی بیماری اور دیگر کئی بیماریوں کا خدشہ کم ہوجاتا ہے۔میڈیکل کمیونٹی لوگوں کو ڈائیٹ کے طور پر کیسٹرول اور قدرتی ذریعے سے حاصل ہونے والی فیٹ کے استعما ل کا کہتی ہے جس میں انڈا نمبر ون ہے۔ 

آنکھوں کے لئے بہترین غذا

انڈے میں پایا جانے والا Lutein اور  رکسینتھن کیراٹنائڈ   اجزاء عمر کو بڑھانے والے مسکولر   کی مدد کرتےہیں، تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ روزانہ انڈا کھانے سے  lutein لیو ل 26 فیصد اور  zeaxanthin کا لیو ل 37فیصد بڑھتا ہے جو کہ آنکھوں کے لیے مفید ہے۔ 

مفید کولیسٹرول:

ایک انڈے میں تقریباً 212ملی گرام کولیسٹرول پایا جاتا ہے لیکن خوش قسمتی سے یہ کولیسٹرول کی مفید قسم ہے جسے کھانے سے خون میں مضر کولیسٹرول کا اضافہ نہیں ہوتا جو  کہ عمر کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ 

پروٹین کا خزانہ:

ایک انڈے میں 6 گرام ہائی کوالٹی پروٹین پائی جاتی ہے اور انسانی جسم کی ضرورت کے تمام 9 امائنوایسیڈ بھی اس میں پائے جاتے ہیں۔ پروٹین انسانی جسم کی نشوونما کے لئے بنیادی عنصر ہے اور خصوصاً بڑھتے ہوئے بچوں کے لئے نہایت اہم ہے۔

کولین کا بہترین ذریعہ:

انڈے کی ایک زردی میں Choline پایا جاتا ہے۔ یہ غذائی جزو ہمارے موڈ کو بہتر کرنے اور دماغی صحت کے لیے اہم ہے لیکن پورا انڈا کھانے سے اس کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔ 

تحقیق کے مطابق انڈے میں پائے جانے والے غذائی اجزا کسی بھی دوسری غذا میں ایک  وقت میں دستیاب نہیں ہیں لہٰذا انڈوں کا باقاعدگی کے ساتھ استعمال بہترین صحت کے لیے ضروری ہے۔ایک ہفتے میں 6 سے 12 انڈے کھانا صحت کے لیے بہت مفید ہے۔