امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ڈیل کی پیشکش کر دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ڈیل کی پیشکش کر دی

نیویارک: امریکہ اور ایران کے درمیان شدید کشیدگی کے باوجود قیدیوں کا تبادلہ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈیل کی پیشکش کر دی۔

دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے قیدیوں کو آزاد کر دیا جس کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا مل بیٹھ کر ہر مسئلے کا حل نکالا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی سائنسدان مسعود سلیمانی کو ایک برس قبل امریکا نے خفیہ معلومات لیک کرنے کے الزم میں گرفتار کیا تھا جبکہ چینی نژاد امریکی شہری کو ایران نے تین سال قبل جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔