اکبر ایس بابر کی پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات دوبارہ کرانے کی درخواست مسترد

اکبر ایس بابر کی پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات دوبارہ کرانے کی درخواست مسترد

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نےاکبرایس بابرکی  پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات  دوبارہ کرانےکی درخواست  مسترد کر دی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف درخواستوں پر الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی۔ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کر دی ،کیس کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ 

اکبر ایس بابر کے وکیل احمد حسن کا کہنا تھا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کو الیکشن کمیشن کے احکامات کے مطابق نہیں کرایا گیا ۔ ہم چاہتے ہیں اس پر آگے کارروائی کی جائے،سیکشن 3 اور 4 کو اکٹھا پڑھنے کی ضرورت ہے۔میں اپنا ایفیڈیوٹ بھی جمع کروا دوں گا، میں ہر طرح کی معاونت کے لیے تیار ہو

اکبر ایس بابر نے استدعا کی کہ  الیکشن کمیشن ایک نیا پارٹی الیکشن کا ارڈر جارے کرے۔

جس پر الیکشن کمیشن  کےخیبر پختونخوا ممبر نے ریمارکس دیے کہ  بار بار الیکشن نہیں کروائے جا سکتے پارٹی الیکشن ایک ہی بار ہوتے ہیں ۔
 

بعد ازاں الیکشن کمیشن نےاکبر ایس بابر کی استدعا مسترد کرتے ہوئے تحریک انصاف کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی  اور کیس کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

مصنف کے بارے میں