لاہور : پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ اور فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور سنگین رہی۔ لاہور دنیا کے سب سے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر رہا، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 408 تک پہنچ گیا۔ فیصل آباد میں اے کیو آئی 507، گوجرانوالہ میں 372 اور رحیم یار خان میں 357 ریکارڈ کیا گیا، جو کہ صحت کے لیے انتہائی خطرناک سطح پر ہیں۔
ماہرینِ صحت نے شہریوں کو ماسک استعمال کرنے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے تاکہ سموگ سے بچا جا سکے۔ سموگ کی شدت کے باعث سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے، اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دوران باہر نکلتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کرنا انتہائی ضروری ہے۔
فضائی آلودگی کے باعث بچوں، بزرگوں اور سانس کے مریضوں کو خاص طور پر محتاط رہنے کی ضرورت ہے، اور ممکنہ طور پر گھروں میں رہنا اور کھڑکیاں بند رکھنا بہتر ہوگا۔