مدینہ منورہ میں باران رحمت، مسجد نبویؐ اور گنبدِ خضریٰ پر روح پرور مناظر

01:19 PM, 8 Dec, 2025

مدینہ منورہ: مدینہ منورہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں اللہ کی خاص رحمت کا نزول ہوا، جہاں کالی گھٹائیں چھا گئیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش نے زمین کو نہ صرف تر کیا بلکہ روحوں کو بھی ترو تازہ کر دیا۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، مسجد نبویؐ اور گنبدِ خضریٰ پر بارش کے قطرے جب گرے تو وہ منظر ایمان افروز تھا۔

مسجد نبویؐ میں بارانِ رحمت کی خوبصورت بوندیں جب سبز گنبد پر گریں، تو وہاں موجود ہزاروں زائرین نے دل کی گہرائیوں سے اللہ کا شکر ادا کیا۔ یہ مناظر بے حد روحانی اور دل کو سکون دینے والے تھے، جس پر زائرین نے سجدہ شکر ادا کیا۔

بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا، تاہم درجہ حرارت میں واضح کمی محسوس کی گئی، جس سے سردی کا ایک نیا لہر آیا۔ محکمۂ موسمیات اور مقامی حکام نے زائرین سے درخواست کی ہے کہ وہ مدینہ منورہ آنے کے دوران گرم کپڑے، جیکٹس اور دیگر ضروری لباس ضرور ساتھ رکھیں تاکہ سرد موسم سے محفوظ رہ سکیں۔

مزیدخبریں