جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سپریم کورٹ کے مستقل جج کا حلف اٹھا لیا

02:34 PM, 8 Dec, 2025

اسلام آباد: جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سپریم کورٹ کے مستقل جج کے طور پر حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی، جس میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے ان سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں اہم شخصیات نے شرکت کی، جن میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس طارق جہانگیری اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق شامل تھے۔ سپریم کورٹ کے دیگر ججز بھی اس اہم موقع پر موجود تھے۔

مزیدخبریں