منی لانڈرنگ کےالزام میں 8 پاکستانیوں پرمشتمل گروہ گرفتار

منی لانڈرنگ کےالزام میں 8 پاکستانیوں پرمشتمل گروہ گرفتار

ریاض: سعودی دار لحکومت ریاض میں منی لانڈرنگ کےالزام میں 8 پاکستانیوں پرمشتمل گروہ گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گروہ  کے ارکان تارکین وطن سےپیسےلےکرہنڈی کی صورت میں پاکستان سمیت بیرونی ممالک بھجواتے تھے ۔
 سعودی سکیورٹی اہلکاروں کا کہناہے کہ ابھی تک 8پاکستانی غیرقانونی منی لانڈرنگ میں ملوث پائےگئے ہیں۔ سعودی پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پرملزمان کوچھاپامارکررنگےہاتھوں گرفتارکیاہے ۔ ملزمان سے  ہنڈی کےرجسٹربھی ضبط کر لیئے گئے ۔

ملزمان نے دوران تفتیش ملزمان نےاعتراف جرم بھی کرلیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان سے  تقریباََ ھائی لاکھ ریال سےزائدرقم برآمدہوئی ۔ملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔