ملانیا ٹرمپ کا برطانوی اخبار کیخلاف 15کروڑ ڈالر ہرجانے کا مقدمہ

ملانیا ٹرمپ کا برطانوی اخبار کیخلاف 15کروڑ ڈالر ہرجانے کا مقدمہ

واشنگٹن :امریکی خاتون اول نے برطانوی اخبار کے خلاف 15کروڑ ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیا ہے۔ برطانوی اخبار نے لکھا تھا کہ ملانیا ٹرمپ نیویارک میں 90کی دہائی میں بطور ایسکورٹ کام کرتی رہی ہیں۔ہائی پروفائل شخصیات کے ساتھ پارٹیز اور دوسرے ایونٹس پر جاتی تھیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل نے لکھا تھا کہ ملانیا ٹرمپ نے نیویارک میں 90 کے دہائی میں بطور ایسکورٹ کام کیا .

وہیں ان کے شوہر ڈونلڈ ٹرمپ سے ان کی ملاقات ہوئی تھی۔اخبار کے مطابق جس ماڈلنگ ایجنسی میں ملانیا کام کرتی تھیں۔اس کی طرف سے وہ بطور ایسکورٹ ایجنسی کی تقریبات میں شرکت کرتی تھیں۔ملانیا ٹرمپ کے وکلا کا کہنا ہے کہ یہ تمام الزامات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ یہ الزامات ان کی ذاتی یا پیشہ ورانہ ساکھ کے لیے تباہ کن ہیں۔