بھارتی اداکارہ بتاستا ساہا کی گھر میں چھت سے لٹکی 2 روز پرانی لاش ملی

کولکتہ: بھارتی مقامی فلم نگری کی اداکارہ بتاستا ساہا کی گھر میں چھت سے لٹکی 2 روز پرانی لاش ملی ہے۔

 بھارتی اداکارہ بتاستا ساہا کی گھر میں چھت سے لٹکی 2 روز پرانی لاش ملی

کولکتہ: بھارتی مقامی فلم نگری کی اداکارہ بتاستا ساہا کی گھر میں چھت سے لٹکی 2 روز پرانی لاش ملی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ بتاستا ساہا کی والدہ 2 روز سے بیٹی سے رابطہ کرنے کی کوشش کررہی تھیں تاہم اداکارہ کی جانب سے کوئی جواب نہ ملنے پر ان کے فلیٹ جاپہنچیں جہاں بار بار کٹھکھٹانے پر دروازہ نہیں کھلا جس پر والدہ نے پولیس کو طلب کرلیا 

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئی تو وہاں اداکارہ کی چھت سے لٹکی لاش ملی۔ پولیس کا کہنا ہےکہ لاش 2 روز پرانی ہے، بتاتا ساہا فلیٹ میں اکیلے رہائش پذیر تھیں جس کے باعث مرنے کے دو روز گرزنے کے بعد لاش کچھ بوسیدہ بھی ہوگئی ہے۔

پولیس کے مطابق اداکارہ کی کلائی کٹی ہوئی ہے اور جسم کے مختلف حصوں پر چوٹ کے نشان ہیں۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحویل میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم پولیس کی جانب سے واقعے کو ابتدائی طور پر اسے خودکشی قرار دیا گیا ہے۔