خواب میں دکھائی دینے والے نمبروں سے نوجوان نے لاٹری جیت لی

خواب میں دکھائی دینے والے نمبروں سے نوجوان نے لاٹری جیت لی

ورجینیا : امریکا کے کی ریاست ورجینیا کے ایک نوجوان نے رات کو خواب میں دکھائی دینے والے نمبروں کو لاٹری میں استعمال کیا اور چار لاکھ امریکی ڈالر کی لاٹری جیت لی جو پاکستانی چار کروڑ روپے کے برابر ہے۔ ورجینیا کے رہائشی وکٹر ایملے کو خواب میں  3-10-17-26-32 نمبر دکھائی دیئے اور وہ بیدار ہونے پر بھی یاد رہے۔ اس نے ان نمبروں کو لاٹری کے چار ٹکٹوں پر آزمایا۔

انعام حاصل کرنے کے بعد ورجینیا لاٹری سے بات کرتے ہوئے نوجوان کمپیوٹر پروگرامر وکٹر نے بتایا کہ انہیں اس سے قبل کبھی ایسا خواب نہیں آیا تھا۔

اس خواب کو ایک اشارہ سمجھتے ہوئے انہوں نے ان نمبروں کے چار ٹکٹ لیے اور ہر لاٹری ٹکٹ پر ایک لاکھ ڈالر کا انعام نکل آیا اور یوں 13 جنوری تک پوری لاٹری حاصل ہو گئی اور مجموعی طور پر انہوں نے چار لاکھ ڈالر کی رقم جیت لی جو پاکستانی روپوں میں چار کروڑ کی رقم بنتی ہے۔

رقم حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وکٹرایملے نے بتایا کہ وہ اس رقم سے سرمایہ کاری کریں گے۔ دوسری جانب اس لاٹری کے جیتنے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں کیونکہ ٹکٹ خریدنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے۔ اس کا تناسب 278,256 میں سے ایک ہوتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں