کارٹون چینلز پر جنک فوڈ کے اشتہارات پر پابندی

  کارٹون چینلز پر جنک فوڈ کے اشتہارات پر پابندی

نئی دہلی:بچوں کو پیزا، برگر، کولڈ ڈرنک جیسے جنک فوڈ سے بچانے کیلئےبھارتی حکومت نے کارٹون چینلز پر جنک فوڈ کمپنیوں کے اشتہارات چلانے پر پابندی عائد کردی۔باخبر ذرائع کے مطابق وزیراطلاعات راجیہ وردھن سنگھ راٹھور نے یہ اسکیم مرتب کی۔

لوک سبھا میں راٹھور نے بتایا کہ کوکا کولا ،متعددکمپنیوں  نے کارٹون چینلز پر اشتہارات نہ دینے کی حکومت کو یقین دہانی کرائی۔وزارت صحت اور فوڈ سیفٹی اسٹینڈرڈ ز آف انڈیا کی جانب سے جنک فوڈ کے اشتہارات کے سلسلے میںقواعدو ضوابط مرتب کئے جارہے ہیں۔کمپنیوں کو قائل کیا جارہا ہے کہ وہ مصنوعات کی پیکنگ پر نمک اور شکر کی مقدار کا معیارتحریر کریں ۔

ڈاکٹر ز اور فوڈ انسپکٹرز کا کہنا ہے کہ ڈائٹ کوک ہو یا کوئی اور اس جیسی مشروب ،بچوں کی صحت کیلئے نقصان دہ ہیں۔واضح ہو کہ کوکا کولا نے ڈائٹ کو ک بچوں کیلئے منع کررکھی ہے۔