حکومت بدلنے سے نظام نہیں بدلتا، فواد چوہدری

04:45 PM, 8 Feb, 2019

اسلام آباد: فواد چوہدری نے کہا ہےکہ   حکومت بدلنے سے نظام نہیں بدلتاہم نےپاکستان میں پہلامرحلہ طےکیا ہے اور حکومت بدلی ہے۔ اب عمران خان کی قیادت میں دوسرا مرحلہ طے کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق ، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے  تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کے لوگوں کوشعور دیا،سیاست میں بھٹو اورعمران خان کی تحریک نےکرداراداکیا، پی ٹی آئی نےنوجوانوں اورمڈل کلاس کےمسائل اجاگرکیا، پی ٹی آئی کی تحریک بدعنوانی کےخاتمےپرمبنی تھی ۔

انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے126 دن کےدھرنے نےنئےپاکستان کا پیغام دیا، بھٹو صاحب کی تحریک 22 خاندانوں کیخلاف غریبوں نےبرپا کی تھی گذشتہ ادوار میں سب سے زیادہ مڈل کلاس اور نوجوان عمران خان سے متاثر ہوئے ان کےحق کےلیے وزیراعظم نے آواز اٹھائی کوئی سیاسی نابالغ ہی کہےگا کہ دھرنے کا پاکستان کی سیاست پر منفی اثرہوادھرنےنےپاکستان کی مڈل کلاس اورنوجوان کو نئےپاکستان کاشعوردیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی وجہ سےنوازشریف اورزرداری سیاست میں قصہ پارینہ بن چکےہیں دھرناپاکستان کی تاریخ کا فیصلہ کن موڑ تھامسلم لیگ ن کی حکومت کےقرضوں نےملک کی بنیادیں ہلاکر رکھ دیں ہم نے سب سے پہلے احتساب کا عمل شروع کیا15مرغیاں چوری کرنیوالاجیل میں ہے،300ارب چوری کرنیوالےوالےباپ بیٹی کی ضمانت ہوگئی ۔

شہبازشریف کےپروٹوکول دیکھیں 6،6 گاڑیوں کےساتھ ہوتےہیں۔ یہ ہماری نہیں نظام کی خرابی ہے کہ چاہتے ہوئے بھی ہم کچھ کر نہیں سکتے ۔ 

مزیدخبریں