پاکستان نے جنوبی افریقا کو کلین سوئپ کردیا، دوسرے ٹیسٹ میں 95 رنز سے فتح

Pakistan swept South Africa, winning the second Test by 95 runs
کیپشن: بشکریہ کرک انفو

راولپنڈی: پاکستانی ٹیم نے راولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں بھی فتح اپنے نام کرکے جنوبی افریقا کو کلین سوئپ کر دیا ہے۔

جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں فتح کے بعد پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 370 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن پوری مہمان ٹیم صرف 274 رنز بنا سکی۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر حسن علی نے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے پہلی اننگز کی طرح دوسری میں بھی پروٹیز کے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور مجموعی طور 10 وکٹیں اپنے نام کیں۔

دوسری اننگز میں جنوبی افریقا کی جانب سے ٹیمبا باؤما کامیاب بلے باز رہے جنہوں نے ذمہ داری کیساتھ کھیلتے ہوئے 61 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ رازی وین ڈرسن کی بیٹنگ بھی اچھی رہی، انہوں ے 48 رنز سکور کئے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے 2003ء میں جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیتی تھی، یوں اٹھارہ سال کے بعد قومی ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی نے ایک بار پھر تاریخی فتح اپنے نام کی۔