بیٹے کی خواہش رکھنے والی خاتون کے سر میں جعلی پیر نے کیل ٹھونک دیا،ویڈیو وائرل

Jali Peer

پشاور:بیٹے کی خواہش رکھنے والی خاتون کے سر میں جعلی پیر نے کیل ہی ٹھونک دیا ،جعلی پیر کا کہنا تھا ایسا کرنے سے اس کے ہاں بیٹا پیدا ہو گا ۔

تفصیلات کے مطابق جعلی پیر نے اولاد کی  خواہشمند خاتون کے سرمیں کیل ٹھونک دی ،جعلی پیر نے کہا،کیل ٹھونکنے سے بیٹا پیدا ہوگا۔

731d04526e8c9d0281ef54044310c03b

ڈاکٹر حیدر کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں خاتون آئی جس کے سر میں کسی پیر نے کیل ٹھونک دی تھی، وجہ پوچھنے پر خاتون مریضہ نے بتایا کہ وہ بیٹا پیدا کرنا چاہتی ہے جس کےلئے پیر نے اس کے سر میں کیل ٹھونک دی۔

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے مریضہ کے سر سے کیل نکال دی ہے جس کے بعد وہ گھر چلی گئی۔ خاتون کی تصاویر  سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے جعلی پیر کیخلاف کاروائی شروع کر دی ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے جو بھی ذمہ دار ہوا قانون  کےمطابق سخت کارروائی کریں گے۔