کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1,046 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 99 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 897 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 56 ہزار 409 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 8 ڈالر سستا ہو کر 2,861 ڈالر پر آ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 46 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھی، تاہم اب اس میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔