غزہ میں قیامِ امن کے لیے پاکستان کوباضابطہ بڑی دعوت موصول،پہلی میٹنگ 19 فروری کو طے 

07:49 PM, 8 Feb, 2026

اسلام آباد: پاکستان کو 'غزہ بورڈ آف پیس' کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی باضابطہ دعوت موصول ہوگئی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اس بورڈ کی پہلی میٹنگ 19 فروری کو طے پالی ہے، جس میں شرکت کے حوالے سے حکومتِ پاکستان جلد حتمی فیصلہ کرے گی۔
ایک تازہ ترین گیلپ سروے کے مطابق، غزہ کی صورتحال پر پاکستانی عوام کے جذبات انتہائی مضبوط ہیں۔ سروے کے اہم اعداد و شمار درج ذیل ہیں۔ مجموعی طور پر 73 فیصد پاکستانی غزہ میں پاکستانی فوجی دستے بھیجنے کے حق میں ہیں، جبکہ 55 فیصد اس مشن کی پرزور حمایت کرتے ہیں۔
 64 فیصد عوام مسلم ممالک کے مشترکہ اتحاد کے تحت دستوں کی روانگی چاہتے ہیں۔        60 فیصد کے نزدیک فلسطینی قیادت کی باضابطہ درخواست لازمی ہے۔        57 فیصد کا ماننا ہے کہ اس اقدام کے لیے اقوام متحدہ کی منظوری ضروری ہے۔ 54 فیصد پاکستانی غزہ کے حالات سے باخبر ہیں، تاہم 39 فیصد عوام بورڈ آف پیس میں شمولیت کے حوالے سے تاحال تذبذب کا شکار ہیں۔
سروے سے یہ واضح ہوتا ہے کہ پاکستانی عوام بڑی عالمی طاقتوں کے بجائے اسلامی ممالک کے اتحاد اور اقوام متحدہ کی کثیرالجہتی حکمتِ عملی کو زیادہ معتبر سمجھتے ہیں۔ حکومت اب ان عوامی جذبات اور سفارتی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے 19 فروری کی میٹنگ میں اپنی نمائندگی کا فیصلہ کرے گی۔

مزیدخبریں