نوازشریف نے30 سال میں اتنی کرپشن کی کہ اب وہ ماہر ہوچکے ہیں,عمران خان

نوازشریف نے30 سال میں اتنی کرپشن کی کہ اب وہ ماہر ہوچکے ہیں,عمران خان

بہاول پور: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے 30 سال میں اتنی کرپشن کی ہے کہ اب وہ اس میں ماہر ہو چکے ہیں۔بہاولپور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلے دھرنے کے بعد سے ملک کی تقدیربدل چکی ہے، دھرنے کی وجہ سے قوم میں شعور پیدا ہو چکا ہے اور آج کا پاکستانی پہلے سے بہت زیادہ باشعور ہو چکا ہے، کوئی بھی طاقت پاکستان کو عظیم ملک بننے سے نہیں روک سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا بیٹا پیسے چوری کر کے ملک سے باہر لے گیا ہے، 1999 میں وہ طالبعلم تھا اور صرف 2 سال میں اربوں روپے کما لیا۔عمران خان نے کہا کہ نوازشریف نے 30 سال میں اتنی کرپشن کی ہے کہ اب وہ اس میں ماہر ہو چکے ہیں، ان کی کرپشن کا کسی کو بھی پتہ نہیں لگنا تھا لیکن پاناما لیکس کا معاملہ سامنے آنے کے بعد نوازشریف اللہ کی پکڑ میں آ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ بول بول کر موٹو گینگ کے چہرے بدل گئے ہیں، موٹو گینگ نے اتنے جھوٹ بولے کہ ان کے ماں باپ بھی انہیں نہیں پہچانتے۔