نواز شریف کے بعد ثناءاللہ زہری بھی پوچھیں گے مجھے کیوں نکالا، مولانا واسع

نواز شریف کے بعد ثناءاللہ زہری بھی پوچھیں گے مجھے کیوں نکالا، مولانا واسع

کوئٹہ: جے یو آئی ف کے رہنما اور بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت میں بڑی تبدیلی آنے والی ہے اور یہ ایک جمہوری عمل ہے ہم اسے کامیاب بنا کے رہیں گے۔ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو کر رہے گی بلکہ آج ہی کامیاب ہو گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے نواز شریف پوچھ رہے ہیں مجھے کیوں نکالا اب وزیراعلیٰ بلوچستان بھی پوچھتے پھریں گے مجھے کیوں نکالا۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد 9 جنوری کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ مسلم لیگ (ق) کے رہنما عبدالقدوس بزنجو نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں شامل اراکین کی تعداد 40 تک ہو چکی ہے۔

عبدالقدوس بزنجو نے بتایا مسلم لیگ (ن) کے نواب چنگیز مری نے بھی تحریک عدم اعتماد کی حمایت کر دی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں