بڑھی ہوئی توند صرف 14 دن میں ختم

بڑھی ہوئی توند صرف 14 دن میں ختم
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

لندن:موٹاپا آج کل بہت عام مرض ہے اور تقریباً ہر تیسرا شخص اس پریشانی میں مبتلا دکھائی دیتا ہے۔

اچھی صحت،فالتو چربی سے نجاب،ورزش اور صحت مند طرز زندگی مجموعی طور پر انسان کو چاق و چوبند ،پھرتیلا اور توانا بنائے رکھتی ہے۔چھریرا بدن اور مضبوط ہاتھ پیر کے خواہشمند افراد جب تما م تراکیب سے تھک جاتے ہیں تو ڈائٹنگ پر اتر آتے ہیں مگریہ ڈائٹنگ بھی مختلف علتوں سے خالی نہیں ہوتی۔

مسئلے کے حل کیلئے ڈاکٹر مائیکل موسلے نامی ایک باہمت اور ذہین ماہر غذائیت نے ایک ایسا ڈائٹنگ چارٹ تیار کرکے پیش کیا ہے جس پر سختی سے اگر عمل ہوتو بڑھی ہوئی توند،اضافی وزن اور اعضاءکا تناﺅ سب کچھ صرف 14 دن میں ختم ہوسکتا ہے ۔

انہوں نے اس نئی ڈائٹ کو ’دی فاسٹ 800 ‘ کا نام دیا ہے جو کہ ان کی نئی کتاب کا نام ہے۔ڈاکٹر موسلے کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنا وزن اچھا خاصا بڑھا لیا تھا مگر اس نئی ڈائٹ سے انہوں نے ایک ماہ سے کم عرصے میں ایک سٹون وزن کم کرچکے ہیں اور دوسروں کو بھی اس نسخے پر عمل ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وزن زیادہ بڑھ جانے کی وجہ سے بلڈ شوگربڑھ گیا تھا اور کمر کی چوڑائی پھیلتے ہوئے 37 انچ تک پہنچ گئی تھی۔نئی ڈائٹ کے طفیل وہ وقت پر سوتے ،وقت پر اٹھتے اور خود کو پھرتیلا اور چاق و چوبند محسوس کرتے ہیں جبکہ دوسروں کو بھی اس نسخے کو آزمانا چاہیے۔