وزیراعظم عمران خان کا اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ

08:36 PM, 8 Jan, 2021

اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ ماہ دسمبر میں 2 اعشاریہ 4 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجنے پر اوورسیز پاکستانیوں کا شکر گزار ہوں۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ماشااللہ پہلی مرتبہ پاکستان کی ترسیلات زر مسلسل چھ ماہ تک دو ارب ڈالر سے زیادہ رہیں اور مجموعی طور پر چچھ ماہ میں 14 اعشاریہ دو ارب ڈالر ملک میں آئے۔

ان کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے ان چھ ماہ کی ترسیلات کا مجموعی حجم  گزشتہ سال کی نسبت 24 اعشاریہ نو فیصد زیادہ ہے۔ 

مزیدخبریں