لاہور : محکمہ موسمیات نے آج کے موسم کی پیش گوئی میں کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی پڑنے کا امکان ہے۔
شمال مشرقی پنجاب میں شدید سردی اور جنوبی پنجاب و بالائی سندھ میں ہلکی سے درمیانی دھند متوقع ہے۔ البتہ کشمیر، خطہ پوٹھوہار ، بالائی خیبر پختونخوااور بالائی پنجاب کے علاقوں میں صبح کے اوقات میں کہر پڑنے کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش بھی ہوئی ہے، جب کہ مشرقی پنجاب اور بالائی سندھ میں درمیانی سے شدید دھند چھائی رہی۔ سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا کے علاقوں پٹن 6 اور کاکول میں ہوئی، جبکہ کشمیر کے گڑھی دوپٹہ میں بھی 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔