کراچی : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے کو ملا۔ تیسرے کاروباری روز کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 1300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 750 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا تھا، اور ٹریڈنگ کے اختتام پر 100 انڈیکس 202 پوائنٹس کمی کے ساتھ 1 لاکھ 16 ہزار 52 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔