معاشی سرگرمیوں کو فروغ، وزیراعظم شہباز شریف کا زرعی و تجارتی شعبے میں اقدامات پر زور

09:55 AM, 8 Jan, 2026

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی سرگرمیوں میں اضافہ حکومت کا مشن ہے اور اس کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے بتایا کہ زرعی شعبے میں رواں سال تیس لاکھ کسانوں کو قرض فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ زرعی قرضوں کا نظام مزید آسان، ڈیجیٹل اور مؤثر بنایا جائے۔

وزیراعظم نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے لیے بھی آسان قرضوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ چاول کی برآمدات میں اضافے کے لیے ایکسپورٹرز کو سہولیات فراہم کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ برآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارے میں کمی لانے کے لیے مؤثر لائحہ عمل تیار کیا جائے گا اور برآمد کنندگان کو ٹیکس ری فنڈ میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعظم کے اس اقدام سے ملکی معیشت کو مستحکم بنانے اور برآمدات کے فروغ میں مدد ملنے کی توقع ہے۔

مزیدخبریں