وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بیجنگ پولیس کالج کا دورہ، پیشہ وارانہ تربیت کے معیار کی تعریف

10:00 AM, 8 Jan, 2026

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیجنگ پولیس کالج کا دورہ کیا اور ہائی ٹیک ٹریننگ کے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا۔ دورے کے دوران محسن نقوی نے بیجنگ پولیس کی پیشہ وارانہ مہارت اور تربیت کے اعلیٰ معیار کو سراہا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی اور بیجنگ پولیس کالج کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا تاکہ پاکستانی پولیس افسران کو جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جا سکے۔ اس اقدام سے پاکستان میں پولیس کے پیشہ ورانہ معیار کو بلند کرنے اور جدید تربیتی نظام متعارف کروانے کی توقع ہے۔

مزیدخبریں