لاہور :پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ ایکٹ 2026 کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ یہ درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی وساطت سے دائر کی ہے۔
درخواست میں وفاقی حکومت، چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر متعلقہ فریقین کو فریق بنایا گیا ہے۔ وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس ایکٹ کے کچھ نکات آئین اور موجودہ قوانین کے خلاف ہیں، اور عدالت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس کے قانونی اثرات پر نظر ثانی کی جائے۔