اسلام آباد:وزیرِاعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر آج کوئٹہ پہنچ گئے، جہاں ان کا استقبال وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور اراکین پارلیمنٹ نے کیا۔ وزیرِاعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء اسحاق ڈار اور احسن اقبال بھی موجود ہیں۔
دورے کے دوران وزیرِاعظم امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے اور بلوچستان کی سکیورٹی اور مجموعی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ اس کے علاوہ، وہ اپنی اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے۔
وزیرِاعظم بلوچستان میں دانش سکول کا افتتاح بھی کریں گے۔