بیجنگ :وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیجنگ پبلک سکیورٹی کے پاسپورٹ بیورو کا دورہ کیا، جہاں ڈائریکٹر جنرل سن یو نے ان کا استقبال کیا۔
دورے کے دوران وزیر داخلہ نے ایگزٹ انٹری ایڈمنسٹریشن بیورو کے مختلف سیکشنز کا مشاہدہ کیا اور چین کے پاسپورٹ بنانے اور امیگریشن سسٹم کا جائزہ لیا۔
محسن نقوی کو امیگریشن پالیسی، پاسپورٹ درخواست دینے سے لے کر پرنٹنگ تک کے مراحل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے بیجنگ پولیس کالج کا بھی دورہ کیا۔