روس اور چین صرف امریکہ سے ڈرتے ہیں، امریکہ کے بغیر نیٹو بے بس ہے:امریکی صدر ٹرمپ

02:57 PM, 8 Jan, 2026

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس اور چین صرف امریکہ سے ڈرتے ہیں اور امریکہ کے بغیر نیٹو ایک بےکار اور بے بس اتحاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں شک ہے کہ ضرورت پڑنے پر نیٹو امریکا کے لیے کھڑا ہوگا یا نہیں، تاہم امریکا ہمیشہ نیٹو کے ساتھ موجود رہے گا۔

ٹرمپ نے کہا کہ زیادہ تر نیٹو ممالک اپنی جی ڈی پی کا 2 فیصد دفاع پر خرچ کرنے کی ذمہ داری پوری نہیں کر رہے تھے اور امریکا تمام اتحاد کا بوجھ اٹھا رہا تھا۔ ان کے مطابق انہوں نے بعض ممالک کو 5 فیصد تک ادائیگی پر مجبور کیا، جو پہلے ناممکن سمجھا جاتا تھا۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ اگر وہ مداخلت نہ کرتے تو روس اس وقت پورے یوکرین پر قابض ہو چکا ہوتا۔

دوسری جانب، وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق امریکا نے 66 عالمی اداروں اور تنظیموں سے علیحدگی اور فنڈنگ روکنے کا اعلان کیا ہے، جن میں 35 غیر اقوام متحدہ تنظیمیں اور 31 اقوام متحدہ کے ادارے شامل ہیں۔

مزیدخبریں